حیدرآباد

تلنگانہ بی جے پی لیڈروکرم گوڑ بی جے پی سے مستعفی

لوک سبھا انتخات سے پہلے تلنگانہ بی جے پی کو دھکہ پہنچا ہے کیونکہ پارٹی لیڈروکرم گوڑنے زعفرانی جماعت سے استعفی دے دیا ہے۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخات سے پہلے تلنگانہ بی جے پی کو دھکہ پہنچا ہے کیونکہ پارٹی لیڈروکرم گوڑنے زعفرانی جماعت سے استعفی دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

کانگریس کے سینئر لیڈر وسابق ریاستی وزیر مکیش گوڑکے فرزند وکرم گوڑنے بی جے پی کے ریاستی سربراہ و مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی کو اپنا مکتوب استعفی روانہ کردیا ہے۔

اس بات کی اطلاعات ہیں کہ وکرم گوڑ جلد ہی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔حال ہی میں ہوئے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں وکرم گوڑنے حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے پارٹی ٹکٹ دینے کی خواہش کی تھی تاہم پارٹی نے انہیں امیدوارنہیں بنایا اور راجہ سنگھ کی معطلی کو ختم کرتے ہوئے اس کو تیسری مرتبہ اس حلقہ سے امیدوار بنایاگیا۔

تب ہی سے وکرم گوڑپارٹی سے ناراض تھے۔انہوں نے حال ہی میں اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تھا جس کے بعد آج انہوں نے استعفی دے دیا۔

a3w
a3w