تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کے صدر رام چندر راو گرفتار

اس موقع پر تارناکہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ رام چندر راونے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں کاماریڈی جائیں گے تاہم پولیس نے انہیں اور کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر رام چندر راو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رام چندر راو جب کاماریڈی ضلع جانے کے لئے اپنے گھر سے نکلنے لگے تو پولیس نے انہیں اجازت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے روک دیا۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
نوافل اور ذکر الہٰی نفسیاتی امراض کا بہترین علاج، ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ کی رسم اجرا سے ڈاکٹرس کا خطاب
عدلِ فاروقی کی جھلک: عمر بن عبدالعزیزؒ کا مثالی عہد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔

اس موقع پر تارناکہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ رام چندر راونے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں کاماریڈی جائیں گے تاہم پولیس نے انہیں اور کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔


دوسری جانب پولیس نے بی جے پی کے دیگر اہم قائدین کے گھروں پرسیکوریٹی میں اضافہ کردیا تاکہ کسی کو کاماریڈی جانے سے روکا جا سکے۔ واضح رہے کہ کاماریڈی میں اس وقت بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھڑی ہوئی ہے اور دونوں جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کو چیلنج کر رہے ہیں۔


بی جے پی ایم ایل اے وینکٹ رمنا ریڈی نے کانگریس لیڈرمحمد علی شبیر کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلکٹریٹ کے پاس تمام معاملات پر آمنے سامنے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اسی تناو کے پیش نظر رام چندرراو کی کاماریڈی روانگی کو روکنے کے لیے پولیس نے ان کو گرفتارکرلیا۔