مشرق وسطیٰ

ایران نے وسطی اور مغربی ایراسپیس پھر سے کھول دی

ایران نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے وسطی اور مغربی علاقوں میں اپنی ایراسپیش پھرسے کھول دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت شاہراہیں و شہری ترقیات نے یہ بات بتائی۔ ایران کی شہری ہوا بازی تنظیم کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

تہران (آئی اے این ایس) ایران نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے وسطی اور مغربی علاقوں میں اپنی ایراسپیش پھرسے کھول دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت شاہراہیں و شہری ترقیات نے یہ بات بتائی۔ ایران کی شہری ہوا بازی تنظیم کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

اِس کیلئے متعلقہ محکموں نے سیکوریٹی کا جائزہ لیا۔ وزارت کے ترجمان ماجد اخوان نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ اُنہوں نے کہاکہ اُن کا ملک پہلے ہی اپنی مشرقی فضائی حدود اندرون وبیرون ملک پروازوں کیلئے کھول چکا ہے۔

اُنہوں نے زوردے کر کہاکہ شمالی، جنوبی اور مغربی حصوں میں ایران کے کسی بھی ایرپورٹ سے ٹیک آف یا لینڈنگ کی اجازت نہیں۔ ایران نے تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد 13 جون کو اپنی ایراسپیس بند کردی تھی۔