تلنگانہ

تلنگانہ: ورنگل میں بی آرایس اورکانگریس کارکنوں میں بحث وتکراراوردھکم پیل

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کانگریس کی تشہیری گاڑی کے ڈرائیور کو ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارکنوں کی جانب سے روک دینے اور اس کے ساتھ بدکلامی کے واقعہ کے بعد ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کانگریس کی تشہیری گاڑی کے ڈرائیور کو ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارکنوں کی جانب سے روک دینے اور اس کے ساتھ بدکلامی کے واقعہ کے بعد ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

اس واقعہ کے خلاف شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کانگریس کے کارکنوں نے احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔

یہ واقعہ کل شب ورنگل ایسٹ حلقہ میں پیش آیااور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بحث وتکرارہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کل شب تشہیری گاڑی کی آواز کے معاملہ پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں بحث وتکرارہوگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی۔ان کارکنوں میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

کانگریس کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کی تشہیری گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ بی آرایس کے کارکنوں نے بدکلامی کی اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔ان کارکنوں نے بی آرایس کے کارکنوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا اور پولیس کے رویہ کی مذمت کی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ورنگل کے اے سی پی فوری وہاں پہنچ گئے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد صورتحال کوقابو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تشہیری گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔