تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر ملاریڈی کی بہو کے مکان میں رائے دہندوں میں تقسیم کیلئے رقم ہونے کا الزام

تلنگانہ کے وزیرلیبرملاریڈی کی بہو کے مکان میں رائے دہندوں میں تقسیم کرنے کیلئے رقم ہونے کاالزام لگاتے ہوئے کانگریس کے لیڈروں اورکارکنوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جس کے بعد ان کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارکنوں سے بحث وتکرارہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرلیبرملاریڈی کی بہو کے مکان میں رائے دہندوں میں تقسیم کرنے کیلئے رقم ہونے کاالزام لگاتے ہوئے کانگریس کے لیڈروں اورکارکنوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جس کے بعد ان کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارکنوں سے بحث وتکرارہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں پہنچ گئی جس نے ہلکی طاقت کااستعمال کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو وہاں سے منتشر کردیا۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی اورکانگریس کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق کل شب میڑچل ملکاجگری ضلع کے پیرزادی گوڑہ میں ملاریڈی کی بہوپریتی ریڈی کے مکان میں رقم ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سابق رکن اسمبلی سدھیرریڈی اپنے حامیوں اورکانگریس کے کارکنوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئے۔

اس موقع پروہاں موجود مئیر جے وینکٹ ریڈی اور سابق رکن اسمبلی سدھیرریڈی کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں بحث وتکرارہوگئی۔

صورتحال دیکھتے ہی دیکھتے بگڑنے لگی۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر برہمی کااظہارکیا۔دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی، صورتحال کو بگڑتا ہوادیکھ کر پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کرتے ہوئے دونوں گروپس کو منتشر کردیا۔بعد ازاں کانگریس کے کارکنوں نے مکان کے سامنے احتجاج کیا۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

a3w
a3w