تلنگانہ
تلنگانہ: بنکر نے خودکشی کرلی
اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سرسلہ میں بنکر نے خودکشی کر لی۔سرسلہ ٹاؤن کے بی وائی نگرسے تعلق رکھنے والے 41سالہ این سرینواس نامی بنکر نے آج صبح پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔
ا س کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں گارمنٹس انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے مالی پریشانیوں کے نتیجہ میں اس نے خودکشی کرلی۔