جرائم و حادثات

تلنگانہ:پشپا 2 فلم کے اداکاروں کو لے جانے والی بس سڑک حادثہ کا شکار-

حیدرآباد: پشپا 2 فلم کے اداکاروں کو لے جانے والی بس سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔

حیدرآباد: پشپا 2 فلم کے اداکاروں کو لے جانے والی بس سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ذریعہ یہ فنکار جارہے تھے کہ راستہ میں اس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔

اس واقعہ میں کئی فنکار شدید زخمی ہوئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

اس سڑک حادثہ کی وجہ سے حیدرآباد وجے واڑہ ہائی وے پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمیوں کو ایمبولنس گاڑیوں میں قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

فی الحال پشپا-2 کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ رات کو فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد فنکاروں کو لے کر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نلگنڈہ سے حیدرآباد جارہی تھی۔