آندھراپردیش
اےپی: نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک
یروگنٹلہ ریلوے پولیس نے اس بات کی اطلاع دی۔ریلوے پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت 22 سالہ رام سبیا کے طور پر کی گئی ہے، جو کونڈاپورم منڈل کے چوٹاپلی گاؤں کا رہنے والا تھا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے یروگنٹلہ ریلوے اسٹیشن کے حدود میں ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔
یروگنٹلہ ریلوے پولیس نے اس بات کی اطلاع دی۔ریلوے پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت 22 سالہ رام سبیا کے طور پر کی گئی ہے، جو کونڈاپورم منڈل کے چوٹاپلی گاؤں کا رہنے والا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کس وجہ سے ٹرین کی پٹری پر آیا، اس کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔