تلنگانہ

تلنگانہ: ضلع عادل آباد میں بس الٹ گئی۔خاتون جاں بحق، 35مسافرین زخمی

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی اور35دیگر زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی اور35دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

یہ حادثہ ضلع کے سارنگ پورمنڈل کے محبوب گھاٹ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب عادل آباد سے حیدرآباد جانے والی ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔

اس حادثہ کے وقت بس میں 50 مسافر سوارتھے۔ جاں بحق خاتون کی شناخت عادل آباد ٹاون کی رہنے والی 28سالہ فرحانہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے۔

اس حادثہ میں فرحانہ بیگم شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ان کو علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیا گیا تاہم وہ جاں بحق ہوگئیں۔تمام زخمیوں کو نرمل ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

بعض شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔لاپرواہی اور تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کاموں کاآغازکیا اورحادثہ کا سبب بننے والی بس کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کرنے کے اقدامات کئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔