حیدرآباد

بنڈی سنجے، بی جے پی کسان مورچہ کے نئے صدر مقرر

سابق صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار کو بھی اہم ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ حالیہ عرصہ میں پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے ارکان عاملہ سے ملاقات کی تھی۔

حیدرآباد: تمام سیاسی جماعتوں نے لوک سبھاء انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔کانگریس کے سینئر قائد راہول گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے عنوان سے ایک اور پیدل یاترا کا اعلان کرچکے ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی ہم کسی سے کم نہیں والے نظریہ کو اختیار کرتے نظر آرہی ہے۔ پارٹی قائدین کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے ٹی ڈی پی سے اتحاد کی قیاس آرائیاں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

سابق صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار کو بھی اہم ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ حالیہ عرصہ میں پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے ارکان عاملہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی جانب سے اختیار کئے جانے والے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

 بی جے پی کے مختلف مورچوں کی قیادت نئے قائدین کے حوالہ کی گئی۔ ان قائدین کو فوری اپنی اپنی ذمہ داریاں قبول کرنے کی ہدایت دی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی عددی طاقت بڑھا نے کیلئے رہنمائی کئے جانے کا امکان ہے۔

 پارٹی کی تیاری کے اسی سلسلہ کے تحت سابق صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کو کسان مورچہ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔بی جے پی کے اس اہم شعبہ کی ذمہ داری بنڈی سنجے کو تفویض کی گئی ہے۔

 پارٹی ذرائع کا ماننا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی مقبولیت میں اضافہ کیلئے بنڈی سنجے کی کوشش کار فرماں ہے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں آل انڈیا بی جے پی کسان سل کا صدر بنایا گیا۔ پارٹی کے تلنگانہ کے سابق انچارج سنیل سنبل کو یووا مورچہ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

 موجودہ انچارج ترون چگھ کو ایس سی مورچہ، رادھا موہن داس اگروال کوایس ٹی مورچہ، ونود تاوڑے کو اوبی سی مورچہ اور دیشنت کمار گوتم کو اقلیتی مورچہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

a3w
a3w