تلنگانہ

تلنگانہ: بس الٹ گئی،25مسافرین زخمی

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 25مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کوٹاپلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 25مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کوٹاپلی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کا سالانہ اجلاس: ایمان کی حفاظت اور مکاتب کے نظام پر زور
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

وقارآباد کے درمیان اُس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔یہ بس کوٹاپلی سے وقارآباد کی سمت جارہی تھی۔

اس حادثہ میں 10مسافرین شدید اوردیگر15معمولی زخمی ہوگئے۔ایک مسافر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ان تمام زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔