تلنگانہ

تلنگانہ کابینہ کی توسیع، اندرون دو دن وزیراعلی کا دورہ دہلی

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کابینہ کی توسیع پر توجہ مرکوز کردی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے انتخابات قریب آرہے ہیں۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کابینہ کی توسیع پر توجہ مرکوز کردی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے انتخابات قریب آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد

وزیر اعلیٰ دو تین دن میں دہلی کا دورہ کریں گے جہاں پارٹی کے اعلی لیڈروں سے ان کی ملاقات ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل کابینہ کی توسیع کو مکمل کرنے کے لیے مساعی شروع کردی جائے گی۔

نظام آباد اور عادل آباد اضلاع کو اب تک کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ ان اضلاع کو ترجیح دینے کا امکان ہے۔ مدن موہن راؤ اور سدرشن ریڈی نظام آباد سے کابینہ میں شمولیت کیلئے دوڑ میں ہیں، پارٹی کے سینئر لیڈر پریم ساگر راؤ اور وویک برادرس عادل آباد سے دوڑ میں شامل ہیں۔

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کے بعد وزیراعلی کے طورپر ریونت ریڈی نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو اقتدار سنبھالاتھا۔ اسی دن اطلاعات تھیں کہ نظام آباد کے سابق وزیر سدرشن ریڈی کو کابینہ میں جگہ دی جائے گی لیکن انہیں جگہ نہیں دی گئی۔

پارلیمانی انتخابی ضابطہ کے چند دنوں میں نافذ ہونے کے پس منظر میں حکومت نے کابینہ کی توسیع پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دو دن میں اس پر وضاحت سامنے آجائے گی۔