تلنگانہ

ڈی ایس سی۔2008 کے امیدوار ملازمت کیلئے وزیراعلی تلنگانہ کی قیامگاہ پہنچے

ڈی ایس سی۔2008 کے امیدوار ملازمت کامطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچے۔

حیدرآباد: ڈی ایس سی۔2008 کے امیدوار ملازمت کامطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم اُس وقت کی بی آرایس حکومت نے اس فیصلہ کے باوجود ان کو ملازمت پر نہیں رکھاجس کے نتیجہ میں ان سے ناانصافی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ان کو اندرون 6ہفتے ملازمت دی جائے۔

امیدواروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت نے انہیں دس سال تک نظر انداز کیا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل کرے۔

a3w
a3w