تلنگانہ
تلنگانہ: تیندوے کے حملہ میں بچھڑاہلاک
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کسان تھوکارم، جس نے اپنے مویشیوں کو کھیت کے قریب شیڈ میں باندھا تھا، واپس آیا تو وہ بچھڑے کی آدھی کھائی ہوئی لاش دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس نے فوری طور پر جنگلات اور پولیس عہدیداروں کو اطلاع دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں جنگل سے بھٹک کر آنے والے ایک تیندوے نے منگل کی رات دیر گئے کدپال گاؤں میں ایک بچھڑے کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد مقامی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کسان تھوکارم، جس نے اپنے مویشیوں کو کھیت کے قریب شیڈ میں باندھا تھا، واپس آیا تو وہ بچھڑے کی آدھی کھائی ہوئی لاش دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس نے فوری طور پر جنگلات اور پولیس عہدیداروں کو اطلاع دی۔
محکمہ جنگلات کے عہدیدارموقع پر پہنچے، پنجوں کے نشانات اور دیگر شواہد اکٹھے کئے اور علاقہ کی نگرانی شروع کر دی۔ انہوں نے دیہاتیوں کو تنہا نہ نکلنے اور رات کے وقت گھروں سے باہر نہ جانے کا مشورہ دیا۔
اس واقعہ کے بعد کدپال اور اطراف کے دیہاتوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔