ایشیاء
ٹرینڈنگ

مسلمانوں کیخلاف زہر اُگلنے والے بدھسٹ راہب کو جیل بھیج دیا گیا

کولمبو ہائی کورٹ کی جانب سے شدت پسند بدھسٹ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔ بدھ راہب کو عدالت نے 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

کولمبو: سری لنکا میں با اثر بدھسٹ راہب کو مسلمانوں کی توہین کرنے پر اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں بدھسٹ راہب Galagodaatte Gnanasara کو سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
پاکستان نے پہلا ٹسٹ 4 وکٹ سے جیت لیا
خاتون بولر نے 21ویں صدی کا عیجب ریکارڈ بنا دیا

رپورٹ کے مطابق کولمبو ہائی کورٹ کی جانب سے شدت پسند بدھسٹ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔ بدھ راہب کو عدالت نے 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھسٹ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ بدھسٹ راہب کو جیل ہوچکی ہے، ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 2018 میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی مگر 9 ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا نے ان کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا تھا۔

a3w
a3w