تلنگانہ

تلنگانہ:کار درخت سے ٹکراگئی۔دو افرادزخمی

تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے بوگارم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کاردرخت سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے بوگارم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کاردرخت سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ

اس حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت روی اوررامو کے طورپر کی گئی ہے جو بالانگر کے رہنے والے ہیں۔

اس حادثہ میں کار کوشدید نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی کیسرا پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

یہ افرادبوگارم سے کیسرا کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔مقامی افرادنے کہاکہ تیزرفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔