کھیل

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ممبئی: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
کوہلی کو تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع
رضامندی کے بغیر خاتون کھلاڑی کا بوسہ: اسپین فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کی اپیل مسترد، پابندی برقرار
کوہلی، سچن کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں: گواسکر

یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیاجہاں کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کئے، ویراٹ کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے۔

398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49 ویں اوور میں 327رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیرل مچل 134 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے چوتھی بار آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ انڈین ٹیم 2 بار ورلڈ چیمپئن بنی ہے۔

a3w
a3w