تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا

تلنگانہ کے وزیراعلی و بھارت راشٹراسمیتی کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے آج چنتامڈکاگاوں میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی و بھارت راشٹراسمیتی کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے آج چنتامڈکاگاوں میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

انہوں نے اپنی بیوی شوبھا کے ساتھ سدی پیٹ رورل منڈل کے کلواکنٹلہ وینکٹا راگھواراو ضلع پریشد ہائی اسکول میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔چندرشیکھرراو گجویل اور کاماریڈی اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔

وہ 2014اور2018میں میدک ضلع کے گجویل اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ان کے خلاف گجویل سے بی جے پی امیدوار ای راجندر مقابلہ کررہے ہیں۔

چندرشیکھرراو کاماریڈی سے پہلی مرتبہ مقابلہ کررہے ہیں جہاں ان کا سامنا صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی سے ہے۔