تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے ڈاوس میں ریاست کی لائف سائنسس پالیسی کے اگلے مرحلہ کا افتتاح کیا
اس اہم موقع پر ان کے ہمراہ ریاستی وزراء ڈی سریدھر بابو اور پی سرینواس ریڈی بھی موجود تھے۔ اس نئی پالیسی کے ذریعہ حکومت نے سال 2030 تک تلنگانہ کو دنیا کے سرفہرست پانچ لائف سائنسس کلسٹرس میں شامل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ریاست کی لائف سائنسس پالیسی کے اگلے مرحلہ کا افتتاح کیا۔
اس اہم موقع پر ان کے ہمراہ ریاستی وزراء ڈی سریدھر بابو اور پی سرینواس ریڈی بھی موجود تھے۔ اس نئی پالیسی کے ذریعہ حکومت نے سال 2030 تک تلنگانہ کو دنیا کے سرفہرست پانچ لائف سائنسس کلسٹرس میں شامل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔
اس ویژن کے تحت ریاست میں 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانے اور تقریباً 5 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تلنگانہ کو لائف سائنسس کے عالمی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کے لئے گرین فارما سٹی اور فلیگ شپ فارما ویلیجس جیسے جدید منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد ادویات سازی اور حیاتیاتی سائنس کے شعبہ میں تحقیق اور پیداوار کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔
اس کے علاوہ، حکومت نے ایک خصوصی لائف سائنسس انوویشن فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے ابتدائی سرمایہ کو آنے والے دنوں میں بڑھا کر 1,000 کروڑ روپے تک لے جایا جائے گا۔ اس پالیسی کے ذریعہ تلنگانہ عالمی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش منزل کے طور پر ابھرے گا۔