تلنگانہ

وزیرا علی تلنگانہ امریکہ کے دورہ پر روانہ

ان کے ہمراہ وزیر سری دھر با بو اور متعدد اہلکاروں کی ٹیم بھی روانہ ہوئی۔ان کا دورہ 11 اگست تک ہوگا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے سربراہوں اورسرکردہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ان کے ہمراہ وزیر سری دھر با بو اور متعدد اہلکاروں کی ٹیم بھی روانہ ہوئی۔ان کا دورہ 11 اگست تک ہوگا۔

جنوری میں بطور وزیراعلیٰ انہوں نے پہلی مرتبہ داوس کا دورہ کیا تھا جس میں ریاست کیلئے 40 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو یقینی بنایاگیا تھا۔

کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں تلنگانہ میں آپریشنس شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکام نے بعض ملٹی نیشنل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔

دورہ کے دوران یادداشت مفاہمتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔