انقلابی گلوکار غدر کو وزیراعلی تلنگانہ کا خراج
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ غدرنے اپنی پوری زندگی مظلوموں کی جدوجہد کے لئے وقف کر دی اور ثقافت کو مزاحمت کے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مساوات اور وقار کی جنگ میں غدر کی آواز آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ رہے گی۔
حیدرآباد: عوامی شاعر اور انقلابی گلوکار غدر کے یومِ پیدائش کے موقع پرتمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
عوامی تحریکوں، سماجی انصاف اور تلنگانہ کی ثقافتی بیداری میں ان کی گراں قدر خدمات کو یاد کیا گیا۔
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ غدرنے اپنی پوری زندگی مظلوموں کی جدوجہد کے لئے وقف کر دی اور ثقافت کو مزاحمت کے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مساوات اور وقار کی جنگ میں غدر کی آواز آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ رہے گی۔
وزیر سیتاکا نے غدر کو تلنگانہ کی ثقافتی تحریک کا مینار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گیتوں نے چار کروڑ عوام کے شعور کو بیدار کیا۔سینئر کانگریس لیڈر جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ غدر نے اپنے مخصوص لباس، گھنگھروؤں اور طاقتور پرفارمنس کے ذریعہ تلنگانہ تحریک کے دوسرے مرحلہ میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کانگریس لیڈر ومشی چند ریڈی نے بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غدرکی یادیں عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔