حیدرآباد
وزیراعلی تلنگانہ نے نیویارک کے مشہور ٹائم اسکوائر اسٹریٹ کا دورہ کیا (ویڈیو)
ریونت ریڈی حکومت نے حیدرآباد میں نیویارک کے ٹائم اسکور کی طرح پر ٹی اسکوائر کے نام سے ایک کثیر المقصدمرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے درگم میں اس کو بنانے کی تجویز ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے امریکہ کے دورہ میں مصروف وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے نیویارک کے مشہور ٹائم اسکوائر اسٹریٹ کا دورہ کیا جہاں ان کی تصاویرلگائی گئی تھیں۔
انہوں نے اس کی ستائش کی۔ان کی تصاویر سے متعلق ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ریونت ریڈی حکومت نے حیدرآباد میں نیویارک کے ٹائم اسکور کی طرح پر ٹی اسکوائر کے نام سے ایک کثیر المقصدمرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے درگم میں اس کو بنانے کی تجویز ہے۔ اس سلسلہ میں ٹنڈرس بھی طلب کیے گئے ہیں۔