مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 19 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 19 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 19 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1154۔ کنگ ہنری دوئم برطانیہ کے بادشاہ بنے۔

1860۔ ہندستان میں 1848 سے 1856 تک گورنر جنرل رہے لارڈ ڈلہوزی کا انتقال۔

1899۔ انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے امریکی لیڈر مارٹن لوتھر کنگ سینئر کی پیدائش۔

1927۔ مجاہد آزادی رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان اور روشن سنگھ کو انگریزوں نے پھانسی پر لٹکایا۔

1927 ۔ اترپردیش (اس وقت کا مشترکہ صوبہ) آٹو موبائل ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔

1958۔امریکی صدر ایشان ہوور نے دنیا میں پہلی بار سیٹلائٹ نشریہ کے ذریعہ لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد دی تھی۔

1934۔ ہندستان کی پہلی خاتون صدر پرتبھا دیوی سنگھ پاٹل کی پیدایش۔

1961۔ ہندوستانی فوج نے گوا، دمن دیو، ناگر حویلی وغیرہ کو تقریباً پانچ دہائی بعد پرتگال کے قبضے سےآزاد کرایا۔

1978۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو پارلیمنٹ کی توہین اور مراعات شکنی کے معاملہ میں ایک ہفتہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔

1983۔ برازیل شہر ریو ڈی جنریو سے فٹبال کے فیفا کپ کی چوری۔

1984 ۔ہانگ کانگ کو 1997 میں دوبارہ چینی حکمراں کے تحت لانے کے لئے چین اور برطانیہ کے مابین سمجھوتہ پر دستخط ہوئے تھے۔

1993۔پاکستان کی ایک عدالت نے وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف زرداری کو اغوا کے کیس میں بری کردیا گیا تھا۔

1997 ۔سنگاپور کے سلک اےئر بوئنگ 737 طیارہ کے انڈونیشیا میں پالیم بنگور میں حادثہ کا شکار ہونے سے اس میں سوار 104 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

1997۔محترمہ جینیٹ جاگن گویانا کی پہلی خاتون صدر بنی تھیں۔

2003۔ لیبیا نے نیوکلیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

2005 ۔افغانستان میں دہائیوں خون خرابے کے بعد زائد از 30 سال پہلی بار وہاں پارلیمنٹ کا افتتاح ہوا تھا۔

a3w
a3w