عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج میں وزیراعلی تلنگانہ کی سالگرہ تقریب
شرکاء نے کیک کاٹ کر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی طویل عمری، صحت اور ریاست تلنگانہ کی مزید ترقی کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔ اس موقع پر فلاحی اسکیموں اور تعلیمی اصلاحات پر ریونت ریڈی حکومت کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے سامنے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی سالگرہ کی تقریب او یو جے اے سی کی قیادت میں شاندار جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئیں۔
طلبہ، اساتذہ اور کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں حصہ لیا۔
شرکاء نے کیک کاٹ کر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی طویل عمری، صحت اور ریاست تلنگانہ کی مزید ترقی کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔ اس موقع پر فلاحی اسکیموں اور تعلیمی اصلاحات پر ریونت ریڈی حکومت کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پرطلبہ نے کہا کہ ریونت ریڈی نے عوامی بہبود کو اولین ترجیح دی ہے اور ان کی قیادت میں ریاست میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ، نوجوانوں اور غریب طبقات کے لئے شروع پروگراموں نے عوام میں نیا اعتماد پیدا کیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر“جے ریونت ریڈی”،“جے تلنگانہ”، اور“طلبہ کے وزیراعلیٰ زندہ باد!”
کے نعرے لگائے گئے۔