حیدرآباد

تلنگانہ کے وزیر سنیماٹوگرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے فلم کلکی دیکھی

وزیر نے فلم کی ستائش سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر کیا اور اس فلم کی کامیابی کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔یہ فلم تھیٹرس میں دھوم مچارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر سنیماٹوگرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے تلگو فلموں کے مشہور اداکار پربھاس کی فلم کلکی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ دیکھی۔انہوں نے اس فلم کی ستائش کی اور کہا کہ ہدایت کار ناگ اشون نے مہابھارت اور مستقبل کے دور کو ملا کر ایک شاندار فلم بنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
سی ڈبلیوسی میں نمائندگی، ملوروی اور کے وینکٹ ریڈی پر امید

اس فلم میں سرکردہ اداکاروں نے شاندار اداکاری کی ہے۔ وزیر نے فلم کی ستائش سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر کیا اور اس فلم کی کامیابی کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔یہ فلم تھیٹرس میں دھوم مچارہی ہے۔

a3w
a3w