کھیل

ایشیاء کپ: ہند۔پاک ٹیمیں ایک ہی گروپ میں

ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان مضبوط ٹیمیں ہیں اس لئے توقع ہے کہ دونوں گروپ مرحلے کو عبور کرکے ٹاپ 4 میں پہنچ جائیں گی۔ اگر ایسا ہوا تو ایشیا کپ میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان ایک سے بڑھ کر ایک میچ دیکھنے کو ملے گا۔

ممبئی: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے 2023 اور 2024 کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کا شیڈول جاری کردیا۔ یہ بھی اعلان کردیا گیاکہ ایشیا کپ کے دو گروپس میں کون کونسی ٹیمیں ہوں گی۔ گروپ مرحلے میں ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہائی پروفائل میچ ہوگا کیونکہ دونوں ایک ہی گروپ میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
ایشیاء کپ کیلئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو منظوری
دوہری مہارت کے کھلاڑی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد

ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان مضبوط ٹیمیں ہیں اس لئے توقع ہے کہ دونوں گروپ مرحلے کو عبور کرکے ٹاپ 4 میں پہنچ جائیں گی۔ اگر ایسا ہوا تو ایشیا کپ میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان ایک سے بڑھ کر ایک میچ دیکھنے کو ملے گا۔ ایشیا کپ کے گذشتہ ایڈیشن میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو بار میاچس ہوئے تھے۔

 پاکستان نے فائنل کھیلا تھا جبکہ ہندوستانی ٹیم ٹاپ 4 سے باہر ہوگئی تھی۔ اس بار بھی دونوں کے درمیان ایک سے زیادہ میچ ممکن ہے۔ ہندوستان اور پاکستان اب دوطرفہ سیریز نہیں کھیلتے یہی وجہ ہے کہ جب دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی یا دیگر ٹورنامنٹس میں آمنے سامنے ہوتی ہیں اور اس نے ٹی آر پی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

 اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو گا۔ واضح رہے کہ اس بار ایشیا کپ کی میزبانی کا حق پاکستان کے پاس ہے۔ لیکن بی سی سی آئی پہلے ہی واضح چکی ہے کہ ٹیم انڈیا ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔

اسی اطلاعات تھیں کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد غیر جانبدار مقام پر کیا جاسکتا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ کرکٹ کیلنڈر کے مطابق اس بار ونڈے ایشیا کپ ستمبر میں ہوگا۔

اس کے ایک گروپ میں ہندوستان، پاکستان کے ساتھ کوالیفائر 1 کی ٹیم ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ہوں گی۔ ایشیاء کپ میں جملہ 13 میچ کھیلے جائیں گے جن میں سوپر 4 کے 6 میاچس ہوں گے۔

 اس کے بعد دسمبر میں مردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ بھی منعقد کیا جائے گا۔ شیڈول کا اشتراک کرتے ہوئے جئے شاہ نے کہاکہ سال 2023 اور 2024 کیلئے اے سی سی کا پاتھ وے ڈھانچہ اور کرکٹ کیلنڈر پیش کرنا اس کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے ہماری کوششوں اور جذبے کو ظاہر کرتاہے۔

a3w
a3w