امریکہ و کینیڈا

ہندوستان میں امریکی سفیر کے تقرر کا مسئلہ

وہائٹ ہاؤز نے کہا ہے کہ ہندوستان میں سفیر متعین کئے جانے کے تعلق سے مختلف امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واشنگٹن: وہائٹ ہاؤز نے کہا ہے کہ ہندوستان میں سفیر متعین کئے جانے کے تعلق سے مختلف امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤز ایرک گارزیٹی ہندوستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کیلئے انتہائی موزوں اور قابل ہیں۔

متعلقہ خبریں
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
امریکی ویزا کی تجدید کے لئے ڈراپ باکس سہولت
اسرائیل۔غزہ تنازعہ پر بائیڈن انتظامیہ میں اختلافات
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی

وہائٹ ہاوز نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کانگریشنل کمیٹی کی جانب سے ان کی نامزدگی پر ووٹنگ کو 8 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ 52 سالہ گارزیٹی جنہیں صدر جوبائیڈن کی جانب سے ہندوستان میں امریکہ کا سفیر نامزد کیا گیا تھا لاس اینجلس کے میئر کی حیثیت سے بھی انہوں نے خدمات انجام دی ہیں۔

صدر امریکہ نے جولائی 2021 میں گارزیٹی کو نامزد کیا لیکن ان کی نامزدگی کے تعلق سے سینیٹ میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ برسراقتدار ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے منظوری کیلئے خاطرخواہ تائید حاصل نہیں ہورہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سینیٹ میں ان کے نام کو منظوری حاصل ہونی چاہئے‘ جس کے بعد ہی انہیں ہندوستان میں سفیر متعین کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ ریپلیکنس کے علاوہ گارزیٹی کی پارٹی کے بھی بعض ارکان کی بھی ان کی نامزدگی کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ ان پر قابل اعتراض سرگرمیوں کے الزامات ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ میئر کے دفتر کے بعض اسٹاف سے بھی ان کا رویہ ٹھیک نہیں رہا۔ جنسی حملوں کے بھی ان پر الزامات ہیں۔ اگرچیکہ ان کی نامزدگی صدر امریکہ کی جانب سے کی گئی ہے لیکن گزشتگہ کانگریس نے اس کی توثیق نہیں کی۔ صدر امریکہ نے گارزیٹی کو اس سال جنوری میں دوبارہ نامزد کیا۔

سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے صدر نشین باب مینزورڈس 28 فروری کو نامزدگی کے تعلق سے ووٹ دینے والے تھے تاہم ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے ان کی نامزدگی روک دی اس لئے کمیٹی کی جانب سے ووٹنگ اب 8 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔ روبیو نے بتایا ہے کہ گارزیٹی پر جنسی حملوں کے الزامات ہیں اس لئے ان کی تائید نہیں کی جاسکتی۔ میں اس طرح کے واقعات کا علم رکھتے ہوئے خاموش نہیں رہ سکتا تاہم وہائٹ ہاؤز نے گارزیٹی کی تائید کی ہے۔

a3w
a3w