حیدرآباد
ٹرینڈنگ

تلنگانہ دفتر چیف منسٹر کا واٹس ایپ چینل

محکمہ آئی ٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویژن کے ذریعہ دفتر چیف منسٹر کے پبلک ریلیشن آفیسر (سی ایم پی آر او) کے اشتراک سے سی ایم اوواٹس ایپ چیانل شروع کیاگیاہے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے وقتاًفوقتاً سرکاری معلومات اورخدمات کوتیزی کے ساتھ عوام تک پہونچانے کیلئے ایڈوانسڈٹکنالوجی میڈیا پلاٹ فارمس کے استعمال کا انتخاب کیا ہے۔ اس حصہ کے طورپرچیف منسٹرآفس (سی ایم او) نے چہارشنبہ کے روز واٹس ایپ چیانل شروع کیاہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
امیش پال کے قاتلوں کی گرفتاری پر اب ڈھائی۔ڈھائی لاکھ روپئے کا انعام

اس چیانل کے ذریعہ عام افراد کو حکومت کے اعلانات‘معلومات کو تیزی کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم اوکے اس چیانل کواستعمال کرتے ہوئے عوام‘سی ایم اومیں تازہ ترین پیش رفت سے خودکوواقف رکھ سکتے ہیں۔

 محکمہ آئی ٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویژن کے ذریعہ دفتر چیف منسٹر کے پبلک ریلیشن آفیسر (سی ایم پی آر او) کے اشتراک سے سی ایم اوواٹس ایپ چیانل شروع کیاگیاہے۔ عوام اس کے کیوآرکوڈکا اسکیان کرتے ہوئے چیانل میں شامل ہوسکتے ہیں۔

سی ایم او واٹس ایپ چیانل میں شامل ہونے کے لئے عوام کوواٹس ایپ اپلی کیشن کوکھولناہوگا۔اگرموبائل فون پر چیک ”اپ ڈیٹ“کرناہوگا۔ڈیسک ٹاپ کی صورت میں ”چیانل“ٹیاب کوکلک کرنا چاہئے۔ چیانل تلاش کریں۔ٹیکسٹ باکس میں تلنگانہ سی ایم او ٹائپ کریں۔نام کے آگے گرین ٹک کومنتخب کریں اورپھر بٹن ”FOLLOW“پر کلک کرتے ہوئے چیانل میں شامل ہوسکتے ہیں۔