تلنگانہ: یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعلی نے چار نئی اسکیمات کا آغاز کیا
تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تلنگانہ کے 4 کروڑ عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ویڈیو پیام میں کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے ملک کو قابل احترام آئین دیا ہے۔ اس کے 75 سال کی تکمیل اور 76ویں سال میں آئین کے داخل ہونے کے موقع پر انہیں یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ عوامی حکومت۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تلنگانہ کے 4 کروڑ عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ویڈیو پیام میں کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے ملک کو قابل احترام آئین دیا ہے۔ اس کے 75 سال کی تکمیل اور 76ویں سال میں آئین کے داخل ہونے کے موقع پر انہیں یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ عوامی حکومت۔
اندرماں حکمرانی جس کی تشکیل تلنگانہ کے 4 کروڑ عوام کے آشیرواد سے عمل میں آئی ہے، آج سے 4 نئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کررہی ہے۔ آپ تمام سے بھائی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے طور پر 13 ماہ کی تکمیل کے موقع پر آشیرواد حاصل کرتے ہوئے ان کی حکومت یکے بعد دیگرے انتخابی وعدوں کو پورا کررہی ہے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر انہیں اس بات کی اطلاع دیتیہوئے خوشی ہورہی ہے کہ عوامی حکومت رعیتو بھروسہ، اندرماں آتمیا بھروسہ، اندرماں مکانات اور نئے راشن کارڈس کا آج سے آغاز کررہی ہے۔ ان کی عوامی حکومت عوام تک رسائی حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ کے 4کروڑ عوام کی بہبود کے لئے سخت محنت کررہی ہے اور وقتاًفوقتاً ہر ایک کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔
ریاستی حکومت نے پہلے ہی باریک قسم کی دھان پر بونس کے علاوہ کئی دیگر فلاحی اسکیمات پر عمل شروع کیا ہے۔ عوامی حکومت خواتین کے لئے آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی اسکیم پر عمل، 200یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی اور 500 روپے میں پکوان گیاس سلنڈر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوامی خواہشات کی تکمیل کے تئیں مسلسل کام کررہی ہے۔
ان کی حکومت ریاست کے عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے پیش قدمی کررہی ہے اور دلتوں، قبائلیوں، کمزور طبقات، اقلیتوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تمام ضمانتوں پر عمل کررہی ہے۔ ریاست، عوامی حکومت کی تشکیل کے لئے دیئے گئے آشیرواد اور تعاون کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔
حکومت اندرماں آتمیا بھروسہ اسکیم کا آغازکررہی ہے تاکہ بے زمین زرعی مزدوروں کو مالی مدد فراہم کی جاسکے اور غریب ترین طبقات کے لئے نئے راشن کارڈس جاری کئے جاسکیں جو کئی برسوں سے اس کے منتظر تھے۔ آج رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں میں 12ہزار روپے ہر سال کے طور پر رقم جمع کروائی گئی ہے۔ 2004ء سے 2014ء تک کانگریس کی حکمرانی میں اندرماں مکانات کی منظوری عمل میں لائی گئی تھی۔
آج 10 سال بعد حکومت اندرماں امکنہ پروگرام کا آغاز کررہی ہے تاکہ غریبوں کی زندگیوں میں خوشی آئے اور انہیں مکانات کے مالک بنایا جاسکے۔ ان تمام بڑی فلاحی اسکیمات کا آغاز غریب ترین طبقات، دلتوں، قبائلیوں، کمزور طبقات، اقلیتوں اور ریاست کی خواتین کو اونچا اٹھانے کے مقصد سے کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کافی زیادہ خوشی ہورہی ہے کہ عوامی حکومت نے پہلے سال ہی 50,153 سرکاری ملازمتیں فراہم کرتے ہوئے تلنگانہ کے لاکھوں بے روزگاروں کے چہروں پر مسکراہٹ لائی ہے۔ طلبہ، بے روزگارنوجوانوں، جہت کاروں کی مدد کے علاوہ حکومت نے ریاست کے سرکاری گیت کا اعلان کیا اور تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی ہے۔