وندے بھارت جنوبی ہند کی دوسر ی ٹرین
وندے بھارت ٹرین 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جاتی ہے۔موجودہ طورپر سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم براہ قاضی پیٹ ٹریک پر ٹرین کی رفتار130کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
حیدرآباد: وندے بھارت ٹرین ملک کی آٹھویں اور جنوبی ہند کی دوسری ٹرین ہے جس کو آج وزیراعظم مودی نے جھنڈی دکھائی۔یہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے تیار کردہ دیسی ساختہ تیزرفتار ٹرین ہے۔
بنگلورومیں پہلی وندے بھارت ٹرین کا آغاز 11نومبر کوکیاگیا تھاجو میسورو کو چینئی سے جوڑتی ہے۔پہلی وندے بھارت ٹرین کو 15فروری 2019کو جھنڈی دکھائی گئی تھی جو نئی دہلی۔کانپور۔الہ آباد۔وارنسی روٹ کو جوڑتی ہے۔
وندے بھارت ٹرین 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جاتی ہے۔موجودہ طورپر سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم براہ قاضی پیٹ ٹریک پر ٹرین کی رفتار130کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔وندے بھارت ٹرین میں اے سی چیرکلاس اوراگزیکٹیوکلاس شتابدی ٹرین کی طرح ہیں جس میں مسافرین بہتر سفر کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ہر ٹرین میں 1128مسافرین کی گنجائش ہے۔تمام کوچس خود کار ہیں۔اس میں جی پی ایس سسٹم بھی لگا ہے۔ میک ان انڈیا قدم کے حصہ کے طورپر اس ٹرین کو چینئی کے پیرمبور میں تیار کیاگیا ہے۔ 15اگست 2023تک ریلویز 75وندے بھارت ٹرینوں کے آغاز کا منصوبہ رکھتا ہے۔یہ ٹرین پہلی انجن کے بغیر چلائی جانے والی ٹرین ہے۔