تلنگانہ

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پروزیراعلی تلنگانہ کاخراج

اتوار کے روز سوشل میڈیا کے ذریعہ پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالکلام نے اپنی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی، اور وہ علم، سادگی اور حب الوطنی کی علامت تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے سابق صدر اور ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
ایس ایم خان کی عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان سے ملاقات
تعمیر ملت کی جانب سے قائد ملت نواب بہادر یارجنگ کی برسی کا اہتمام
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


اتوار کے روز سوشل میڈیا کے ذریعہ پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالکلام نے اپنی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی، اور وہ علم، سادگی اور حب الوطنی کی علامت تھے۔


ریونت ریڈی نے کہا کہ ڈاکٹر کلام نہ صرف ایک عظیم سائنسدان اور بھارت رتن حاصل کرنے والے شخصیت تھے بلکہ ملک کے نوجوانوں اور طلبہ کے لیے رہنما اور تحریک کا ذریعہ بھی تھے۔


وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر کلام کے نظریات اور اقدار کو اپناتے ہوئے، ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔