وزیراعلی تلنگانہ بدھ کو اندرماں مکانات کے گھرمیں داخل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے
کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وزیراعلیٰ کے دورہ کے لئے جامع اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والا اندراما ہاؤسنگ گھروں کا گروہ پرویش ریاست بھر میں خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں مکمل ہوئے گھروں میں تہوار کے ماحول میں لوگ گھر میں داخل ہوں گے، جو ایک تاریخی موقع ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی 3ستمبرکوضلع بھدرادری کوتہ گوڑم کا دورہ کریں گے جہاں وہ اندرماں مکانات کے گھرمیں داخل ہونے (گروہاپرویش) کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعلی ضلع کے بنڈالپاڈو گاؤں میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع کلکٹر جیتیش وی پاٹل نے عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ انتظامات کا جائزہ لیا۔
کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وزیراعلیٰ کے دورہ کے لئے جامع اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والا اندراما ہاؤسنگ گھروں کا گروہ پرویش ریاست بھر میں خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں مکمل ہوئے گھروں میں تہوار کے ماحول میں لوگ گھر میں داخل ہوں گے، جو ایک تاریخی موقع ہے۔
بنڈالپاڈو کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں اندراما مکانات کی تعمیر مکمل ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ کا اس گاؤں کا دورہ کرنا ایک نمایاں پہلو ہے۔
کلکٹر نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ پروگرام کامیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ استفادہ کنندگان کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو، اس کے لئے ٹرانسپورٹ، پینے کے پانی، صفائی، طبی سہولتیں اور سیکورٹی جیسے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔
کلکٹر نے مزید کہا کہ دوپہر 12 بجے سے پہلے تمام بسیں جلسہ گاہ تک پہنچ جانی چاہئیں اور ہر بس میں ایک انچارج مقرر ہو جو مسافروں کو پینے کا پانی فراہم کرے۔ جلسہ میں زیادہ ہجوم کے پیش نظر ہدایت دی گئی کہ چھوٹے بچے، بزرگ اور حاملہ خواتین جلسہ میں شرکت نہ کریں۔
کلکٹر نے واضح کیا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد استفادہ کنندگان کو بذریعہ بس بحفاظت ان کے مقامات تک پہنچانے تک تمام انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اس دورہ کو ضلع کے وقار کے مطابق کامیاب اور مثالی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔