تلنگانہ: کلکٹر نے آنگن واڑی اور پری پرائمری اسکولوں کا دورہ کیا
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچپن ہی سے تعلیم کی اہمیت کو سمجھیں اور ہر ماں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو آنگن واڑی مراکز بھیجے تاکہ ابتدائی تعلیم مضبوط بنیاد پر شروع ہو۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں کے اسٹیشن گھن پور میں کلکٹر رضوان باشا نے ”بڑی باٹ“ ریلی میں حصہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ضلع کی سرکاری ہائی اسکول میں واقع آنگن واڑی اور پری پرائمری اسکولوں کا دورہ کیا۔
حکومت کی ہدایت کے مطابق، اس تعلیمی سال سے آنگن واڑی مراکز میں بھی باقاعدہ طور پر اس پروگرام کاآغاز کیا گیا، جس کا افتتاح خود کلکٹر نے کیا۔
کلکٹر رضوان باشا نے بچوں سے بات چیت کی، بچوں،حاملہ خواتین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور انہیں کھانا بھی پیش کیا۔ آنگن واڑی مراکز میں موجود سہولیات کا انہوں نے خود معائنہ کیا۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچپن ہی سے تعلیم کی اہمیت کو سمجھیں اور ہر ماں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو آنگن واڑی مراکز بھیجے تاکہ ابتدائی تعلیم مضبوط بنیاد پر شروع ہو۔
پری پرائمری اسکول کے بچوں کو کلکٹر نے اکشرا ابھیاسم (حروف کی پہچان و لکھائی) کی تربیت دی اور انہیں تختیاں اور کتابیں بھی تقسیم کیں۔