تلنگانہ
تلنگانہ: تیندوے کے نشانات کی شکایت، محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے توثیق نہیں
گاؤں والوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے گاؤں کے قریب تیندوے کی آواز سنی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں تیندوے کے پنجوں کے نشانات پائے گئے۔ضلع کے وینکٹاپورم منڈل کے الوباکاعلاقہ میں یہ نشانات پائے گئے جس کو دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔
ان افرادنے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔
گاؤں والوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے گاؤں کے قریب تیندوے کی آواز سنی۔
انہوں نے کہا کہ اس تیندوے نے قریبی جنگل میں غائب ہونے سے پہلے گاؤں کے ایک گھر کے ٹینک سے پانی پیا تھا۔
گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس تیندوے کو پکڑنے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ان نشانات کے تیندوے کے نہ ہونے کی توثیق کی۔