تلنگانہ

تلنگانہ: بس میں زچگی میں مدد،آشاورکر، کنڈکٹر اورڈرائیور کو تہنیت

تلنگانہ آر ٹی سی بس میں سفر کے دوران حاملہ خاتون کی زچگی میں مدد کرکے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرنے والے کنڈکٹر راج کمار، پرائیویٹ ہائیر بس ڈرائیور وینو گوپال اور آشا ورکر کانتماں کو تلنگانہ ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی بس میں سفر کے دوران حاملہ خاتون کی زچگی میں مدد کرکے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرنے والے کنڈکٹر راج کمار، پرائیویٹ ہائیر بس ڈرائیور وینو گوپال اور آشا ورکر کانتماں کو تلنگانہ ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں
حاملہ خاتون کی راستے میں زچگی
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان

پیر کو بس بھون میں اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ایم ڈی نے اعلان کیا کہ بس میں جنم لینے والی بچی کو ریاست بھر میں تاحیات مفت سفر کی سہولت دینے کے لئے بس پاس جاری کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح آشا ورکر کانتماں کو بھی ڈیلکس اور سوپر لگژری سروسس میں ایک سال تک مفت سفر کے لئے بس پاس جاری کیا گیا۔

یہ واقعہ 15 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب حاملہ خاتون سورنا، جو ناگرکرنول میں طبی معائنے کے بعد اپنے گاؤں واپس جانے کے لئے، حیدرآباد۔کولاپور روٹ کی ایکسپریس بس میں سفر کر رہی تھی۔

بس جب پدا کوتہ پلّی منڈل کے ادیراالا گاؤں کے قریب پہنچی، تو انہیں اچانک زچگی کے درد شروع ہو گئے۔ ان کے ساتھ سفر کرنے والی آشا ورکر کانتماں نے صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے فوراً کنڈکٹر راج کمار اور ڈرائیور وینو گوپال کو اطلاع دی۔

دونوں نے فوری طور پر بس کو سڑک کے ایک طرف روکا اور تمام مسافروں کو نیچے اتار دیا۔آشا ورکر نے موقع پر ہی محفوظ انداز میں زچگی انجام دی۔

بعد ازاں 108 ایمبولینس کے ذریعہ ماں اور بچی کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔وقت پر صحیح فیصلہ کرنے اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنے پر وی سی سجنار نے ان تینوں کی کافی ستائش کی اور کہا کہ مشکل وقت میں آر ٹی سی عملہ جس خدمت کے جذبہ کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ قابلِ فخر ہے۔