تلنگانہ کانگریس کی دوسری فہرست، چہارشنبہ یا جمعرات کو اعلان متوقع
کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں امکان ہے کہ تلنگانہ کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست کو منظوری دے دی جائے گی۔

حیدرآباد: کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں امکان ہے کہ تلنگانہ کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست کو منظوری دے دی جائے گی۔
کانگریس نے 55 امیدواروںکی پہلی فہرست کے اعلان کے بعد 64 حلقوںکے لیے امیدواروں کا اعلان کرنے کے اقدامات میں تیزی پیدا کردی ہے۔
تلنگانہ میں انتخابی سرگرمیوں میں روزبروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ حکمراں بی آرایس نے ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے اور اس کے امیدوار اپنے متعلقہ حلقوں میں بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائی جارہے ہیں۔
کمیٹی کے چیرمین مرلی دھر دو ارکان ریونت ریڈی ،تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راوٹھاکرے ، ایم پیز کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اتم کمار ریڈی کانگریس کے انتخابی حکمت عملی کے ماہر سنیل کنوگولواور دیگر کا اجلاس امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے دو دن پہلے دہلی میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی رہائش گاہ پر ہوا تھا۔
دوسری طرف اگرچہ کہ بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن ابھی تک سیٹوں کے معاملہ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ دوسری فہرست کا اعلان بدھ اور جمعرات کو ہونے کی توقع ہے۔