چیف سکریٹری کے عہدہ پر سومیش کمار کا تقرر غیر قانونی:ریونت ریڈی
کارگزار صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑنے علحدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ابتداء سے اس بات کی مخالفت کی ہے کہ اے پی کیڈر کے عہدیدارکوتلنگانہ کاچیف سکریٹری کس طرح بنایا جاسکتاہے۔
حیدرآباد: صدرٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی نے چیف سکریٹری کے عہدے پر سینئر آئی اے ایس عہدیدارسومیش کمار کے تقرر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم شروع سے ہی یہ بات کہہ رہے ہیں۔ریاستی ہائی کورٹ نے بھی اپنے حالیہ فیصلہ میں یہی کہاہے۔
ٹوئیر پر جاری کردہ اپنے بیان میں ریونت ریڈی نے چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار‘ دھرانی پورٹل‘CCLA اور RERA کے سربراہ کی حیثیت سے کئے گئے فیصلوں کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کامطالبہ کیا۔
کارگزار صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑنے علحدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ابتداء سے اس بات کی مخالفت کی ہے کہ اے پی کیڈر کے عہدیدارکوتلنگانہ کاچیف سکریٹری کس طرح بنایا جاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے 15آئی پی ایس اورآئی اے ایس عہدیدار کا تعلق بہار سے ہے۔انہوں نے کہاکہ کے سی آر کے اشاروں پر کام کرنے والے عہدیداروں کوہی اہم عہدوں سے نوازا جارہاہے جبکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔