تلنگانہ

تلنگانہ: کوتہ گوڑم تھرمل پاور اسٹیشن کے کولنگ ٹاورس منہدم کردئیے گئے (ویڈیو)

تلنگانہ کے پالونچہ ٹاؤن میں قائم کوتہ گوڑم تھرمل پاور اسٹیشن (کے ٹی پی ایس) کے آپریشنس اینڈ مینٹیننس (او اینڈ ایم) پلانٹ کے کولنگ ٹاورس کو منہدم کردیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پالونچہ ٹاؤن میں قائم کوتہ گوڑم تھرمل پاور اسٹیشن (کے ٹی پی ایس) کے آپریشنس اینڈ مینٹیننس (او اینڈ ایم) پلانٹ کے کولنگ ٹاورس کو منہدم کردیا گیا۔

ان ٹاورس کے ذریعہ متحدہ آندھرا پردیش کو پہلی مرتبہ بجلی فراہم کی گئی تھی۔

او اینڈ ایم کے 8 یونٹوں کے 8کولنگ ٹاورس کو منہدم کر دیا گیا۔ حکام نے پہلے چار ٹاورس کو منہدم کیا اوربعد ازاں مزید 4کو منہدم کردیا۔

بتایاجاتا ہے کہ او اینڈ ایم کے بند ہونے پر انتظامیہ نے کولنگ ٹاورس کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ممبئی کی ایچ آرکمرشل کمپنی نے 465 کروڑ روپے میں انہدامی کارروائی مکمل کی۔ یہ ٹاورس 1966 میں جاپانی ٹکنالوجی سے بنائے گئے تھے۔

ابتدائی طور پر، اے اسٹیشن پر 60 میگاواٹ کی صلاحیت کے چار یونٹ بنائے گئے تھے، جب کہ 1977 میں اسٹیشن بی اور سی پر 120 میگاواٹ کی صلاحیت کے چار یونٹ بنائے گئے تھے۔

اس وقت اواینڈ ایم 720 میگاواٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ جاری ہے۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کی ہدایت کے مطابق یہ اسٹیشن 2022 میں بند کر دیئے گئے تھے۔

پرانے پلانٹ میں 8 کولنگ ٹاورس ہیں، 4 کولنگ ٹاور ابھی لگائے جا رہے ہیں۔

a3w
a3w