تلنگانہ: بیٹے کی موت پرمایوس جوڑے نے بیٹی کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
پولیس نے بتایا کہ یہ جوڑا دو ماہ قبل اپنے 12 سالہ بیٹے پون کی وائرل بخار سے موت کے بعد شدید افسردگی کا شکار تھا۔چکرورتی اور دیویا کی شادی دس سال قبل محبت کے بعد ہوئی تھی۔ ان چار اموات نے خاندان کو شدید صدمہ سے دوچار کردیا۔
حیدرآباد: بیٹے کی موت پرمایوس جوڑے نے بیٹی کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے راجیونگرمیں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق چکرورتی (36) ، جو کہ آٹو رکشا ڈرائیور تھانے اپنی بیوی دیویا (32) کے ساتھ اپنی بیٹی دکشیتا (10) کو کیڑے مار دوا کے ساتھ ملا کر کولڈ ڈرنک دی۔ اس کے بعد انہوں نے خود بھی وہی زہر استعمال کیا۔
انہیں فوری طور پر ٹاؤن کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دکشیتا کی علاج کے دوران موت ہوگئی، بعد ازاں دیویا کی موت ہوگئی اور پھر چکرورتی بھی جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ جوڑا دو ماہ قبل اپنے 12 سالہ بیٹے پون کی وائرل بخار سے موت کے بعد شدید افسردگی کا شکار تھا۔چکرورتی اور دیویا کی شادی دس سال قبل محبت کے بعد ہوئی تھی۔ ان چار اموات نے خاندان کو شدید صدمہ سے دوچار کردیا۔
چکرورتی کے بھائی اومکار نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔