تلنگانہ :شادی کے بعد بیٹی کی وداعی۔دل کادورہ پڑنے سے ماں کی موت
تاہم شام کے وقت جب دلہن کو رخصت کرنے کی رسم ادا کی جارہی تھی تو ماں کلیانی بیٹی کی جدائی کے صدمہ اور شدید جذباتی کیفیت پر قابو نہ رکھ سکی اور اچانک گر پڑی۔ فوری طور پر اس کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
حیدرآباد: شادی کے بعد بیٹی کی رخصتی کے موقع پر جذباتی ماں کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع کے عباس پورم تانڈہ میں پیش آیا۔
مقامی بانوت مَوهن لال اور کلیانی کی بڑی بیٹی سندھو کی شادی اتوار کی صبح ٹیکولا پلی منڈل کے کوتا تانڈا کے رہنے والے بالاجی سے نہایت دھوم دھام سے انجام پائی۔ شادی میں عزیز و اقارب اور گاؤں کے کئی افراد شریک ہوئے اور ماحول خوشیوں سے بھر گیا۔
تاہم شام کے وقت جب دلہن کو رخصت کرنے کی رسم ادا کی جارہی تھی تو ماں کلیانی بیٹی کی جدائی کے صدمہ اور شدید جذباتی کیفیت پر قابو نہ رکھ سکی اور اچانک گر پڑی۔ فوری طور پر اس کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
اس اچانک سانحہ سے شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔ دلہن، دولہا اور دیگر رشتہ دار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ہر طرف آہ و بکا کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ شادی کے بعد جس گھر میں خوشیاں داخل ہونی تھیں، وہاں غم کا سایہ چھا گیا۔
گاؤں کے افراد کا کہنا ہے کہ کلیانی بیٹی کی شادی کے دن کا شدت سے انتظار کر رہی تھیں، مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اس واقعے نے پورے علاقہ کو غمزدہ کر دیا ہے۔