مشرق وسطیٰ

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج اور غزہ کے درمیان حملے جاری

اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں جنگ بندی کے نافذ العمل ہونے کی تصدیق کی اور جنگ بندی کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے پر مصر کا شکریہ ادا کیا۔

تل ابیب: مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے غزہ پٹی میں اہداف پر حملہ کیا۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر کہا ’’آئی ڈی ایف اب غزہ پٹی پر حملہ کر رہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر معافی مانگ مانگتا ہوں: اسرائیلی صدر
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

اس سے قبل ہفتے کے روز مصری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔ اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں جنگ بندی کے نافذ العمل ہونے کی تصدیق کی اور جنگ بندی کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے پر مصر کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ ہفتے کی رات غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقے کی طرف دو راکٹ فائر کیے گئے۔ ان میں سے ایک راکٹ کو روک لیا گیا، جبکہ دوسرا کھلے علاقے میں گرا۔ راکٹ حملے کے بعد آئی ڈی ایف نے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔