حیدرآباد
تلنگانہ میں کانگریس دور میں گن کلچر میں اضافہ:ہریش راو
انہوں نے دیوالی کے موقع پر پرانا شہرحیدرآباد کی بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجاکی۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں پولیس کو بھی تحفظ حاصل نہیں رہا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس قائد ہریش راو نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں تلنگانہ میں گن کلچر میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ بی آر ایس کی حکومت میں زرعی ترقی کو فروغ دیاگیا جبکہ موجودہ کانگریس حکومت نے گن کلچر کو فروغ دیا۔
انہوں نے دیوالی کے موقع پر پرانا شہرحیدرآباد کی بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجاکی۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں پولیس کو بھی تحفظ حاصل نہیں رہا۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اپنے پاس داخلہ کا قلمدان رکھنے کے باوجود محکمہ داخلہ کا جائزہ اجلاس منعقد نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے قائدین اوروزرا اپنے مفادات کے لئے لڑتے رہتے ہیں۔ ہریش راؤ نے اس موقع پر حکومت پر شدید تنقید کی۔