جرائم و حادثات

تلنگانہ:قرض کا بوجھ، آٹوڈرائیور نے خودکشی کرلی

قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ایک آٹوڈرائیور نے مایوسی کے عالم میں کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آیا۔

حیدرآباد: قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ایک آٹوڈرائیور نے مایوسی کے عالم میں کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام

اس ڈرائیورکی شناخت 44سالہ بی کروناکر کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کروناکر نے مارکیفڈ مارکٹ میں یہ انتہائی اقدام کیا اور اپنی بیوی پوانی کو فون کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی۔

سدی پیٹ ضلع کے بیجنکی سے تعلق رکھنے والا کروناکر، کچھ عرصہ پہلے کریم نگرضلع منتقل ہوگیا تھا اور رام نگر علاقہ میں مقیم تھا۔کروناکر، آٹوچلایاکرتاتھا۔

گذشتہ چند ماہ سے وہ آٹو کیلئے لئے گئے قرض کی رقم کی اقساط ادانہیں کرپارہاتھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔