کھیل

حیدرآباد اور کولکتہ کے درمیان آج آئی پی ایل کا فائنل مقابلہ

رپورٹ کے مطابق چینائی کی تھکا دینے والی گرمی کے باعث حیدرآباد کے کھلاڑیوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے ہفتہ کو ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ پیاٹ کمنز بڑے میچ سے پہلے ٹیم کو تازہ دم رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کولکتہ نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

چینائی: آئی پی ایل 2024 کا فائنل کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔ شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں کو بھی توقع ہے کہ کل ہونے والا مقابلہ کافی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوگا کیونکہ حیدرآباد اور کولکتہ دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم
رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی: نتیش رانا

حیدرآباد کے پاس شاندار بیاٹنگ لائن اپ کے ساتھ ساتھ مضبوط بولنگ اٹیک بھی ہے جس کی قیادت کپتان پیاٹ کمنز کررہے ہیں۔ تاہم حیدرآباد کو 2924 کا خطاب جیتنے کیلئے اپنی بیاٹنگ میں مزید بہتری لانی ہوگی۔

گذشتہ دو تین مقابلوں میں حیدرآباد کی ٹیم اپنی کارکردگی خاص طورپر بیاٹنگ کے شعبہ میں تسلسل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔ کے کے آر کے خلاف خاص طورپر اوپنرس ابھیشک شرما‘ ٹراویس ہیڈ‘ ایڈین مارکرم اور عبدالصمد کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کرنا ہوگا۔ حیدرآباد کے پاس بہترین فاسٹ بولرس کے ساتھ ساتھ شاندار اسپنرس بھی ہیں جو ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

 اسپن آل راونڈر شہباز احمد نے راجستھان کے خلاف جیت میں اہم رول ادا کیا تھا کل بھی ان سے ایسے ہی مظاہرہ کی توقع رہے گی۔ دوسری جانب گوتم گمبھیر کی نگرانی میں کے کے آر بھی تیسری مرتبہ خطاب کی مضبوط دعویدار ہے۔

 کے کے آر نے ابتداء سے ہی شاندار کارکردگی  دکھائی اور آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلا مقام حاصل کیا۔ کولکتہ کے پاس سنیل نارائن‘ رحمت اللہ گرباز‘ شریاس ایئر‘ آندرے رسل‘ وینکٹیش ایئر اور رنکو سنگھ جیسے ماہر بلے باز ہیں تو مچل اسٹارک‘ ہرشیت رانا‘ سنیل نارائن‘ آندرے رسل اور ورون چکراورتی جیسے ماہر گیندباز بھی ہیں۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے گذشتہ دو مقابلوں میں خطرناک بولنگ سے ٹیم کو فائنل تک لانے میں اہم رول ادا کیاہے اور کل بھی وہ حیدرآباد کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ادھر دوسری جانب فائنل سے قبل سن رائزرز حیدرآباد کے ایک فیصلے نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

جمعہ کو کوالیفائر۔2 جیتنے کے بعد ایس آر ایچ نے ہفتہ کو پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ آئی پی ایل 2024 کے کوالیفائر 2 میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوا۔ حیدرآباد نے راجستھان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل حیدرآباد کی ٹیم نے ہفتہ کو آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چینائی کی تھکا دینے والی گرمی کے باعث حیدرآباد کے کھلاڑیوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے ہفتہ کو ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ پیاٹ کمنز بڑے میچ سے پہلے ٹیم کو تازہ دم رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کولکتہ نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

 ٹیم نے جمعہ کو مینٹور گوتم گمبھیر کی قیادت میں پریکٹس کی۔ اس کے علاوہ ہفتہ کی شام 6 بجے سے 9 بجے کے درمیان نیٹ سیشن کا بھی اہتمام کیا۔ ٹیم فائنل جیتنے کیلئے بہت پسینہ بہارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کوالیفائر۔1 میں کے کے آر کا مقابلہ حیدرآباد سے ہوا تھا۔

 اس میچ میں کے کے آر نے حیدرآباد کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کے کے آر نے لیگ مرحلہ میں سب سے اوپر تھی جبکہ سن رائزرس حیدرآباد دوسرے نمبر پر رہی۔ بہرحال کل دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتاہے جو چینائی میں شام 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w