تلنگانہ

تلنگانہ میں سیلاب، قومی آفات سماوی قرار دینے مرکز سے مطالبہ

تلنگانہ میں شدید بارش کے تازہ دورانیہ کے دوران جہاں بارش سے مربوط مختلف واقعات میں 16افراد ہلاک اور چند لاپتہ بتائے گئے ہیں، وہیں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاست میں سیلاب کو قومی آفات ِ سماوی قرار دینے کے لئے مرکز سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد۔: تلنگانہ میں شدید بارش کے تازہ دورانیہ کے دوران جہاں بارش سے مربوط مختلف واقعات میں 16افراد ہلاک اور چند لاپتہ بتائے گئے ہیں، وہیں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاست میں سیلاب کو قومی آفات ِ سماوی قرار دینے کے لئے مرکز سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ

ریاستی وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے پیر کے روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ وصول ہونے کے بعد تفصیلات سے واقف کرایا جائے گا۔

مہلوکین کے ورثا کو فی کس 5لاکھ ایکس گریشیا کا اعلان

ریونت ریڈی جنہوں نے یہاں عہدیداروں سے بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا، نے بارش سے مربوط واقعات میں ہلاک افراد کے ورثا کو فی کس 5لاکھ روپے ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیا۔ ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔

سیلاب کی تباہی اور نقصانات سے متعلق ایک جامع رپورٹ مرکز کو پیش کی جائے گی۔ ریاستی حکومت، وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے ریاست کے سیلاب سے متاثرہ مقامات کا دورہ کرنے کی خواہش کی جائے گی اور حکومت نے مرکز پر زور دیا ہے کہ وہ تلنگانہ کے سیلاب کو قومی آفات قرار دے۔

اس پریس ریلیز میں مزید بتایا کہ عوام کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے سے عمل کو تیز ی کے ساتھ مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی جاچکی ہے۔ حکام سے کہا گیا ہے کہ مویشیوں، بھیڑبکریوں کی اموات پر دئیے جانے والے معاوضہ میں اضافہ کریں۔

جائزہ اجلاس کے دوران چیف منسٹر نے عہدیداروں کو بدستور چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے، کیونکہ مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ضلع میں کال سنٹرس قائم کریں، تاکہ بارش سے متاثرہ افراد کو راحت فراہم کی جاسکے۔

چیف منسٹر نے بارش سے شدید متاثرہ اضلاع بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، محبوب آباد اور سوریاپیٹ کو امداد کے طور پر 5کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو یہاں گورنمنٹ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں ایسا نظام قائم کرنے کی ہدایت دی، جس سے ہنگامی حالات سے نمٹاجاسکے۔

انہوں نے عہدیداروں کو این ڈی آر ایف کے طرز پر پولیس کی 8بٹالین کو تربیت دینے کی ہدایت دی۔ حیدرآباد، رچہ کنڈا اور سائبر آباد پولیس کمشنریٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران اپنے حدود میں ٹرافک مسائل پر توجہ دیں۔

a3w
a3w