حیدرآباد

تلنگانہ: حیدرا کی غیر مجاز تعمیرا ت کے خلاف انہدامی مہم

ان عمارتوں کے مالکین نے اجازت کے بغیریہ کاروباری کامپلکس بنائے تھے۔صبح سے ہی انہدامی کارروائی دیکھی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن(حیدرا)ادارہ کی جانب سے آج گنڈی پیٹ میں غیر مجازتعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ پور میں غیر مجازتعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

ان عمارتوں کے مالکین نے اجازت کے بغیریہ کاروباری کامپلکس بنائے تھے۔صبح سے ہی انہدامی کارروائی دیکھی گئی۔

اس موقع پر عہدیداروں اورعمارتوں کے مالکین کے درمیان زبردست بحث وتکرارہوئی۔ پولیس کی بھاری تعداد کے ساتھ انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔

پولیس راستے میں آنے والوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بفر زون میں کئی عمارتیں کھڑی کی گئی تھیں۔اس سلسلہ میں شکایات موصول ہونے کے بعد حیدراکمشنر رنگناتھ نے کارروائی شروع کی۔

پولیس کی بھاری موجودگی میں عملے نے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔

a3w
a3w