حیدرآباد
تلنگانہ کی ترقی صرف کے سی آر سے ہی ممکن: سرینواس یادو
سرینواس یادو نے برہمی کا اظہار کیا کہ مرکز ریاست کی ترقی کو برداشت نہیں کرپارہا ہے اسی لئے وزراء اور ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی وزیراعلی کے چندرشیکھرراوسے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے کئی اسکیمات متعارف کروانے کا سہرا چیف منسٹر کے سرجاتا ہے۔
وزیر موصوف نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو تمام شعبوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ مرکز ریاست کی ترقی کو برداشت نہیں کرپارہا ہے اسی لئے وزراء اور ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔