دہلی کے شاستری پارک میں گھر میں آگ لگنے سے چھ افراد کی موت، دو زخمی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے شاستری پارک علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے شاستری پارک علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نو شاستری پارک تھانے کو صبح مچھلی مارکیٹ کے قریب مزار والا مارگ پر واقع ایک مکان میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر میں جھلسے اور بے ہوشی کی حالت میں پڑے نو لوگوں کو جگ پرویش چندر اسپتال بھیجا۔

دہلی پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ان میں سے چھ لوگوں کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا اور دو افراد زیر علاج ہیں جبکہ دوسرے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مچھروں کی جلتی ہوئی کوائل رات کے وقت گدے پر گر گئی تھی جس سے فرش کے گرد زہریلا دھواں پیدا ہوا تھا جس سے گھر کے افراد بے ہوش ہو گئے تھے اور بعد میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button