تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:ویمل واڑہ سے امیدوار کی تبدیلی،بی جے پی لیڈر ٹی اوما بی جے پی سے مستعفی

ویمل واڑہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار کی تبدیلی کے پارٹی قیادت کے فیصلہ سے مایوس ہوکر بی جے پی کی لیڈر ٹی اوما نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

حیدرآباد: ویمل واڑہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار کی تبدیلی کے پارٹی قیادت کے فیصلہ سے مایوس ہوکر بی جے پی کی لیڈر ٹی اوما نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

متعلقہ خبریں
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب مہاراشٹر کے سابق گورنر سی ایچ ودیاساگررا و کے فرزند سی ایچ وکاس راو کو پارٹی قیادت نے ان کی جگہ ویمل واڑہ سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔

بی جے پی کی جانب سے لمحہ آخر میں امیدوار کی تبدیلی پر مایوس ہوکر اوما نے یہ فیصلہ کیا۔

اوما، بی جے پی کی انتخابی تشہیری کمیٹی کے صدرنشین و حضورآباد کے رکن اسمبلی ای راجندر کی قریبی سمجھی جاتی ہیں۔وہ سال 2021میں ای راجندر کے ساتھ زعفرانی جماعت میں شامل ہوئی تھیں۔