تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات۔اندرابھون میں کانگریس کے وارروم کا قیام

تلنگانہ انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد کے اندرا بھون میں وارروم قائم کیاگیا ہے۔اس وارروم میں پارٹی کے اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد کے اندرا بھون میں وارروم قائم کیاگیا ہے۔اس وارروم میں پارٹی کے اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

یہ وارروم پڑوسی ریاست کرناٹک میں انتخابات کے موقع پر قائم کردہ وارروم کی طرح ہے۔پی سی سی کے نائب صدرملوروی نے اس وارروم کے بارے میں بتایا کہ جس طرح جنگ میں سپاہی اور کمانڈرس کام کرتے ہیں، اسی طرح اس وار روم میں کانگریس کے ذمہ دار کام کرتے ہوئے علاقائی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

روہت گپتا اس وارروم کے انچارج ہیں جواے آئی سی سی سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیگل ٹیم، پولیٹیکل ٹیم،میڈیا اور طرح طرح کی ٹیمیں اس وارروم میں کام کررہی ہیں۔جملہ 77افراد اس میں کام کررہے ہیں جن کے لئے کمپیوٹرس اور دیگر سامان وآلات فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے ٹکٹ ملنے کے بعد امیدوار کس طرح عوام کے درمیان جارہے ہیں،بوتھ کی سطح کے عہدیدارکس طرح عوام کیلئے دستیاب رہتے ہیں،وقتا فوقتا معلومات کو حاصل کرتے ہوئے ان کے حقائق کا جائزہ لیاجائے گا۔

اس وارروم میں کانگریس کے سی ایل پی اور پی سی سی کے لیڈران کے ساتھ ساتھ انچارج جنرل سکریٹریز پارٹی کے پالیسی فیصلے لیں گے۔تشہیری سرگرمیوں میں کانگریس کی سمت کیاہونی چاہئے، اس پر بھی اس وار روم میں غو رکرتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

منڈل صدور، بلاک صدور،اسمبلی انچارج، ضلعی صدورکی کارکردگی کا بھی یہاں جائزہ لیاجائے گا۔ساتھ ہی کانگریس کے وعدوں کے گھر گھر پہنچانے کا بھی انتظام یہاں پر کیاگیا ہے۔بوتھ کی سطح پر ہونے والے کاموں کا یہاں پر روزانہ وقتافوقتا جائزہ لیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں اس طرح کے تجربہ کے نتائج کافی مثبت آئے تھے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کرناٹک اور ہماچل پردیش میں کانگریس کے وعدوں پر عمل کیاجارہا ہے اسی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس کے 6وعدوں پر عمل کویقینی بنایاجائے گا۔

اس وارروم میں کام کرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق تلنگانہ سے ہے تاہم ا س کے انچارج روہت گپتا نے بعض کرناٹک اترپردیش سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جن کو وار روم میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ان کے ساتھ تال میل کیاجارہا ہے۔